Sco 1

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی نوجوانوں کیلئے اقدامات کی زبردست پذیرائی، عالمی سطح پر پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا،پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بن گیا،شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کے دفتر خارجہ کو آگاہ کر دیاوزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ویڈیو بیان جاری کر دیا،عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے جسے نوجوانوں سے شیئر کرنا چاہتا ہوں, آج پاکستان کو "ایس سی او” کا مستقل رکن بنا دیا گیا ہے,معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ سب حکومتی اقدامات اور وزیراعظم کی مسلسل کوششوں کے نتیجے ممکن ہوا, وزیراعظم کا کامیاب جوان پروگرام اور یوتھ کونسل کا قیام درست فیصلہ تھا,پاکستانی نوجوان اب "ایس سی او” کی یوتھ کونسل اجلاس میں شریک ہو سکیں گے,انہوں نے کہا کہ اسکل ڈویلپمنٹ کے پروگرامز میں ہمارے نوجوانوں کی شرکت ممکن ہو سکے گی,اہم پیش رفت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ کی ٹیم کا بھی شکر گزار ہوں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا قافلہ پتھر گڑھ پہنچ گیا،شیلنگ سےکئی کارکن زخمی