5 133

ملک بھر میں کرونا کے وار برقرار -گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں2145کرونا کیسز رپورٹ ہوئے

اسلام آباد:ملک بھر میں کرونا وائرس کے وار برقرارنیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دئیے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2145کرونا کیسز رپورٹ ہوئے،ملک میں تاحال 2 لاکھ 57ہزار 914کورونا کیس رپورٹ ہو چکے ہیں،ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 73751 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 1 لاکھ 78ہزار 737 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے مزید 40 مریض دم توڑ گئے .ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 5426 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،سندھ میں تاحال کورونا کے1 لاکھ 8ہزار 913مصدقہ کیس سامنے آ چکے ہیں،پنجاب میں تاحال کورونا کے 88539 مریض سامنے آ چکے ہیں،خیبرپختونخوا 31217، بلوچستان 11322 کورونا کیس رپورٹ ہو چکے ہیں،گلگت بلتستان 1750 آزادکشمیر 1771کورونا کیس رپورٹ ہو چکے ہیں،اسلام آباد میں تاحال کورونا کے 14402 کیس سامنے آ چکے ہیں،سندھ میں کورونا کے 1888 ،پنجاب 2051مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،خیبرپختونخوا 1120، اسلام آباد میں 156 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں،بلوچستان 127، گلگت بلتستان میں کورونا کے 38 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 46 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 24262 ٹیسٹ کئے گئے ،ملک بھر کے 733 اسپتالوں میں کورونا کے 3321مریض زیرعلاج ہیں،ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1825 وینٹی لیٹرز مختص ہیں،ملک بھر میں کورونا کے 330 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100انڈیکس 83 ہزار کی حد عبور کر گیا، ڈالر سستا