freshta

فرشتہ قتل کیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ڈی این اے میں زیادتی ثابت نہ ہو سکی

اسلام آباد:فرشتہ کی قتل کے کیس پر وفاقی پولیس کے لاکھوں روپے کے اخراجات کام نہ آسکے،زرائع کے مطا بق فرشتہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ڈی این اے میں زیادتی ثابت نہ ہو سکی، پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث ملزم نثار کو عدالت سے قانونی مدد ملنے کا امکان ہے ، پولیس کے مذکورہ کیس میں اب تک 15 لاکھ سے زائد اخراجات آچکے ہیں،زرائع کے مطابق جیو فینسنگ کی مدد سے جائے وقوعہ سے 7 سو افراد کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، گرفتار ملزم نثار کو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہونے کے باعث گرفتار کیا گیا تھا، فرشتہ اور ملزم نثار کا ڈی این اے بھی منفی آیا ہے، پولیس کا دعوی ہے کے سی ڈی آر رپورٹ اور جیو فینسنگ کی مدد سے ملزم نثار کو گرفتار کیا گیا ہے

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم کا7اکتوبر کو فلسطینیوں کیساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان