ijaz shah with pm

وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ داخلہ اعجاز احمد شاہ کی ملاقات

اسلام اباد : ملاقات میں عید الاضحیٰ کے حوالے سے مرتب کیے جانے والے ایس او پیز اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال

وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے لاہور اور پشاور کے دورے ، صوبائی حکام سے ملاقاتوں اور کوئٹہ اور کراچی کے آئندہ دوروں کے حوالے سے بریف کیا

مزید پڑھیں:  پشاور ٹول پلازہ پر ڈینگی کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس اور بروشرز تقسیم

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ عیدالضحیٰ پر ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے تمام انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

محرم کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے حوالےسے انتظامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ محرم کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے بھی ایس او پیز مرتب کئے جائیں اور ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  عادل بازائی اور الیاس چوہدری کیخلاف ریفرنسز سپیکر قومی اسمبلی کو موصول

وزیرِ اعظم نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے خصوصاً عیدالضحی کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کی روک تھام کے لئے کیے جانے والے انتظامات کو سراہا۔