naib

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کے الیکٹرک کے خلاف عوامی شکایات اور میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا

اسلام اباد :چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کے الیکٹرک کے خلاف غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ، اربوں روپے کی اووربلنگ اور حکومت کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی مکمل پاسداری نہ کرنے کے الزامات میں نیب کراچی کو انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔

نیب کے مطابق حکومت سے معاہدے کے تحت کے الیکٹرک کو بجلی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے مطلوبہ سرمایہ کاری کرنا تھی جس پر عمل درآمد میں وہ ناکام ہے۔ چیئرمین جاوید اقبال نے نیب کراچی کو کے الیکٹرک سے معاہدہ کی کاپی، متعلقہ دستاویزات اور سرمایہ کاری کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جو قانون کے مطابق ہمیشہ اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے، کے الیکٹرک کو عوام سے اووربلنگ کی مد میں مبینہ طو ر پر اربوں روپے کی رقوم ہتھیانے اور غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ اور معاہدہ کی پاسداری نہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا، نیب بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت نے بھی امن و امان کے لئے فوج طلب کرلی
مزید پڑھیں:  پشاور سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی پھیلنے لگا، مزید 141 کیسز رپورٹ

چیئرمین نیب نے نیب کراچی کو کے الیکٹرک کے خلاف تین ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام الناس کو مبینہ طور پر لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے۔