c1941fa3 78ca 427e b1fa 1c1c79d5a334

سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا- وزیر اعلی محمود خان

مانسہرہ: وزیر اعلی محمود خان نے شوگران میں سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے تین مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا،ان سڑکوں میں شوگران، گھنول پابرنگ اور مانور ویلی روڈز شامل ہیں ۔

ان سڑکوں کی مجموعی لمبائی 35 کلومیٹر ہے،ان سڑکوں کی تعمیر پر 14 کروڑ سے زائد کی لاگت آئے گی۔

وزیر اعلی محمود خان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا،مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران کے وژن کے مطابق سیاحت کے فروغ کےلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے.

مزید پڑھیں:  صوابی: موسیقی پرگرام کے دوران فائرنگ،2افراد جاںبحق

ان کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں ہزارہ کے مختلف سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے لئے 2400 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، کائیٹ پراجیکٹ کے تحت سیاحتی مقامات کے لئے 370 کلومیٹر روڈ انفراسٹرکچر تیار کیا جا ریا ہے، کورونا کی مشکل صورتحال کے باوجود صوبے میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے.

وزیر اعلی نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں سیاحت کو فروغ دے کر علاقے کی تقدیر بدل دیں گے،صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے ٹوارزم اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،نئے ٹورازم زونز قائم کئے جا رہے ہیں،کورونا صورتحال سے دیگر شعبوں کی طرح سیاحت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے.

مزید پڑھیں:  فلسطینی حق پر ہیں، مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا، آیت اللہ علی خامنہ ای

محمود خان نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کو کھولنے کے لئے ایس او پیز تیار کئے گئے ہیں، عید الاضحی کے بعد وفاق اور دیگر صوبوں کی مشاورت سے سیاحت کے شعبے کو کھولنے پر کام کر رہے ہیں.