Maryam Nawaz 640x453 1

مریم نوازکی نیب دفترآمدپر کارکنوں کا پتھراؤ، کارکنوں کومنتشرکرنےکیلئےشیلنگ

ویب ڈیسک(لاہور):مریم نواز شریف جاتی امرا سے ریلی کی شکل میں قومی احتساب بیورو لاہور کے دفتر پہنچی، تاہم شدید پتھراؤ اور شیلنگ کے باعث ان کی گاڑی واپس رائے ونڈ کے راستے پر مڑ گئی۔ مشتعل کارکنوں کی جانب سے نیب دفتر پر شدید پتھراؤ کیا گیا۔ کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس اور شیلنگ بھی کی.

مزید پڑھیں:  پاکستان انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کرے، امریکہ

نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز کے نام 1440 کنال زمین 2013ء میں منتقل ہوئی۔ زمین کی منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا، شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لیے اراضی کو گرین لینڈ قرار دیا گیا تھا۔ انکوائری میں سابق ڈی سی لاہور نور الامین مینگل اور سابق ڈی جی ایل ڈی ای احد خان چیمہ کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی