1 1051 620x413 1

سکولز کھلیں گے یا نہیں ،پرائیویٹ اسکولزسپریم کونسل اورحکومت کےدرمیان مذاکرات شروع

ویب ڈیسک (اسلام آباد) سپریم کونسل پرائیویٹ اسکولز نمائندگان نے ہر صورت پرائیویٹ اسکولز 11 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پرائیویٹ سکولز سپریم کونسل اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ،وزیرتعلیم شفقت محمود,پارلیمانی سیکرٹری وجیہ اکرام,چیئرپرسن پیرا حکومت کی نمائندگی کررہے ہیں ،سپریم کونسل کے وفد میں افضل بابر,حافظ بشارت,ابرار خان,ناصرمحمود شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:  معلومات موصول ہو رہی ہیں کہ لیگی سرکار نے گلو بٹ تیار کر لیے ہیں

ترجمان سپریم کونسل پرائیویٹ سکولز کے مطابق پرائیویٹ سکولز گیارہ جنوری کو کھولنے کا ہمارا مشترکہ فیصلہ ہے,وفد کا کہنا تھا کہ حکومت ہماری مشکلات سمجھےان کے حل کیلئے اقدامات کرے۔

وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مارچ میں ہونے والے امتحانات موخر ہونگے,گرمیوں کی چھٹیاں اس سال کم ہونگی,
حکومتی وفداور پرائیویٹ سکولز فیصلوں کو حتمی منظوری کیلئے این سی او سی میں رکھا جائے گا،سکولز کھلنے کا حتمی فیصلے چارجنوری کو این سی او سی اجلاس میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ہمیں احتجاج کا حق آئین نےدیا، وفاق تصادم کی سیاست کر رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف