Fawad Chaudhry

2021 کےپہلی سہ ماہی کےبعدنہ کورونا رہےگا نہ پی ڈی ایم،فواد چوہدری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امید ہے2021 کی پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کورونا رہے گا نہ پی ڈی ایم،حکومت فروری میں آدھی مدت مکمل کرے گی ۔

مزید پڑھیں:  حسن نصراللہ کی خفیہ مقام پر امانتاً تدفین، حزب اللہ نے تردید کردی

وفاقی وزیرفوادچوہدری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ منصوبوں کی طرف دھیان دینا ہوگا ،6ماہ میں ایسے منصوبے شروع کرنے جودوسالوں میں اختتام تک پہنچیں ،نون لیگ اور پیپلز پارٹی اس عرصے میں اپنی نئی لیڈرشپ تلاش کریں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا حدود پار کررہے ہیں ،وزیرداخلہ کی سخت وارننگ

یاد رہےوزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئیے ملکر پاکستان کو عزت دینے کے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔