Shafqat Mahmood 2

نجی تعلیمی ادارے 11 جنوری کو کھلیں گے یا نہیں؟ 4جنوری کو انتہائی اہم فیصلہ متوقع

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر تعلیم شفقت محمود اور نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں کے درمیان ملاقات ہوئی ،نجی تعلیمی ادارے 11 جنوری کو کھلیں گے یا نہیں، فیصلہ نہ ہوسکا،وزیر تعلیم شفقت محمود اور نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں کی ملاقات ختم ہو گئی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 4 جنوری تک کا وقت مانگ لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 25اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اور این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کریں گے، وزارت صحت کی تجاویز کے بنا تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے،ہم نے بچوں، اساتذہ ، سٹاف سب کی صحت کو دیکھنا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 223تک پہنچ گئیں

وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا۔نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک ہے، وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ نجی تعلیمی اداروں کو پیکج دے رہے ہیں۔