ویب ڈیسک (طورخم):وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید کا طورخم بارڈر کا دورہ،شیخ رشید کا کہنا تھا بارڈر مینجمنٹ سسٹم میں بین الاقوامی معیار کے مطابق جدت لا رہےہیں، طورخم بارڈر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، طورخم بارڈر کے ذریعے ہم وسطی ایشیاء تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، این ایل سی ٹرمینل پر چار بڑے کمپوننٹ آنے جانے والے مسافروں اور کنٹینرز پراسننگ میں مزید سہل ہوجائیگا اور تمام حائل مشکلات دور ہو جائیں گی،
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں بھی اپنے حدود میث مسافروں اور کنٹینرز کی سہولت کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے چاہیے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق طورخم بارڈر پر امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے طورخم بارڈر پر بہترین اور جدید نظام لارہے ہیں، بارڈر پر مسافروں اور کنٹینرز کی آمد و رفت کیلئے پرائمری انسپکشن، پیسنجر ٹرمینل، امپورٹ اور ایکسپورٹ ٹرمینل کے ذریعے جلد اور احسن طریقے سے کلیئرنس ہوگی۔