imran khan file1605371052 0 1

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا انعقاد آج ہوگا،جلاس میں اہم ملکی وسیاسی امور پرغورہو گا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا کے بڑھتے کیسز تدارک انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی اور 7 وزارتیں اور ڈویژنز کی سمریوں پر فیصلے اور بریفنگز ہونگی،وفاقی کابینہ کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان ایکسپوسنٹرزکے چیئرمین بورڈ آف ڈایریکٹرز کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے،ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کےتحت کی سماعت پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی ،پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کی تقرری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  ہمیں احتجاج کا حق آئین نےدیا، وفاق تصادم کی سیاست کر رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

1997 میں اسٹبلشمنٹ سے متعلق کابینہ کے فیصلہ پر نظرثانی کا معاملہ ایجنڈا میں شامل،فش پراسیسنگ پلانٹس کی رجسٹریشن سے متعلق انسپکشن کمیٹی کی تشکیل کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ کی تیاری، خام تیل 5فیصد مزید مہنگا

متبادل انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او رانا عبد الجبار کے استعفی کا معاملہ کابینہ ایجنڈا کا حصہ،نوشہرہ میں ریلوے اور وزارت دفاع کے درمیان کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کاتنازعہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

اجلاس میں کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کریگی۔