ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری سانحہ مچھ کے لواحقین کے دھرنے میں پہنچے اور شہدا سے اظہار تعزیت کیا۔
دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ریاست نے دہشتگردی کی کمر توڑنے اور نیشنل ایکشن پلان پر علمدرآمد کا کہا تھا، ریاست سے اپیل ہے کہ وطن سے محبت کرنےوالوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔
نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ آپ کے پیارے آپ سے چھینے گئے، آپ پر جو قیامت ٹوٹی اس پر دلی تعزیت کرتی ہوں، پانچ دن سے دیکھ رہے ہیں،آپ کی تکلیف کااحساس ہے، جس پر گزرتی ہے وہی جانتا ہے، پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے۔