Screen Shot 2021 01 11 at 8.35.08 PM

ملک پر غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے- مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک:ملاکنڈ بٹ خیلہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ، جلسے سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب ،ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایسے لوگوں واسطہ پڑا ہے جنہوں نے ووٹ چرایے. عمران کا باپ بھی قوم کو اپنا امانت واپس کرنا ہوگا.فوج کو اپنے پشت پر کھڑا کرنے والا اعتراف کرہا ہے کہ عوام ان کے پشت پر نہیں.

ان کا کہنا تھا کہ فوج ایک ادارہ ہے احترام کرتے ہیں لیکن انکو بھی بتانا ہوگا کہ وہ غیر جانبدار ہیں ورنہ ہم جی ایچ کیو کے گیٹ کے سامنے اپنا احتجاج ریکا کرائیں گے . بلوچستان واقعہ افسوسناک، لیکن پہلی دفعہ سنا کہ وزیر اعظم کہتا ہے کہ یہ مجھے بلیک میل کر رہا ہے،صرف ایک خاندان کے ساتھ فوجی چھاونی میں ملا اور قوم کو جھوٹ بولا کہ میں متاثرین سے ملا.ملک پر غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے. آمریت کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہیں اور عوام کے طاقت والا پارلیمنٹ کرائیں گے .

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کر دی

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس ملک میں آئین اور جمہوریت کو پامال ہوا اور صوبوں کے حقوق کے خلاف اقدامات کئے گئے ہیں لیکن ہم یہجنگ لڑیں گے. پوری پاکستان کی حالت بی آر ٹی کی طرح ہے. اب فنی ماہرین کہتے ہیں کہ اس میں اتنا خرد برد کیا کہ اگر دوبارہ سرے نہیں بنایا گیا تو یہ کچھ نہی عوام کو بتا یا جائے کہ ایک سو چھبیس ارب کا کیا بنے گا. نیب کو یہ نظر نہیں آتا.

مزید پڑھیں:  جبالیہ میں سکول پر اسرائیلی بمباری ، 15 فلسطینی شہید

ان کا کہنا تھا کہ بارہ لاکھ میں بنی گالہ کیسی قانونی ہوئ.چینی کرپشن کا کون پوچھے گا انہیں فضل الرحمن نظر آیا.