7ce9b323 1f2e 4ac8 8dae 428d41a35837

حزب وحدت اسلامی افغانستان کےسربراہ کاوفد کےہمراہ وزارت خارجہ آمد

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان کے تین روزہ دورے پر آئے ہوئے، حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ استاد کریم خلیلی کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

مزید پڑھیں:  صوبہ بھر میں اے ایل پی سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں، فیصل خان ترکئی

ذرائع کے مطابق اپنے اس دورہ ء پاکستان کے دوران استاد کریم خلیلی وزیر خارجہ ،وزیر اعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

استاد کریم خلیلی کا یہ دورہ،افغانستان میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کے استحکام، وفود کے تبادلے اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کی ایک کڑی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے 2اموات،پشاور سب سے زیادہ متاثر