539381 1125111851

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد میں اہم پیش رفت کرلی

ویب ڈیسک: پاکستان نے فیٹیف ایکشن پلان پر عملدرآمد رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو پیش کردی

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد میں اہم پیش رفت کرلی،پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے اس سال اچھی خبر آنے کی امید ہے، پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان چند روز قبل فیس ٹو فیس مذاکرات ہوئے،پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر حماد اظہر نے کی حکومتی.

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر مکمل عمل درآمد کیا ہے،پاکستان نے باقی ماندہ 6 نکات پر اہم پیش رفت کی ہے، پاکستان,ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عمل درآمد کررہا ہے،پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت,منی لانڈرنگ روکنے کیلئے قانون سازی کی،دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے.منی لانڈرنگ روکنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے گئے.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو واپس پشاور بھجوائے جانے کا امکان

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام 27 شرائط پر مکمل یا جزوی عمل درآمد کیا ہے،ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے کوئی بھی شرط نامکمل نہیں ہے،جنوری 2019 میں پاکستان نے صرف ایک شرط پر مکمل عمل درآمد کیا تھا.

مزید پڑھیں:  سوات میں پولیس مقابلہ:سفارتکاروں کےقافلے پرحملے میں ملوث دو دہشتگردہلاک

حکام کے مطابق جنوری 2019 میں ایک پر جزوی عمل درآمد اور 25 شرائط نا مکمل تھیں، اکتوبر 2020 میں پاکستان نے 21 شرائط پر مکمل عمل درآمد کیا،اکتوبر 2020 میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 6 شرائط پر جزوی عمل درآمد کیا .