8b59e35aafcd3099dae5d9d6d9f5c224

پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کوروناویکسین لینے بیجنگ روانہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد): پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری، پاک فضائیہ کاخ صوصی طیارہ چین سےکرونا ویکسین لانے کیلئے روانہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرونا ویکسین لینے کیلئے پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ آئی ایل 78 نورخان ایئربیس سے چین روانہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ویکسین کو پاکستان کے حوالے کرنے سے قبل بیجنگ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، تقریب کے مہمان خصوصی چینی وزیراعظم ہونگے، جہاں وہ کرونا ویکسین کو پاکستانی وفد کے حوالے کرینگے، چین سےکرونا ویکسین خصوصی کنٹینرز میں پاکستان لائی جائےگی،پاکستان پہنچنے کے بعد ویکسین کو ای پی آئی کے مرکزی کولڈ اسٹور میں ذخیرہ کیا جائے گا، ای پی آئی مرکز سےکرونا ویکسین کو صوبوں کی جانب روانہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں جھڑپ: لیفٹیننٹ کرنل سمیت6جوان شہید ،6دہشت گرد ہلاک

این سی او سی کے مطابق خصوصی طیارہ چین سےکرونا ویکسین کی پہلی کھیپ لائےگا، اسلام آباد میں کرونا ویکسین کی اسٹوریج کےانتظامات مکمل ہیں، اس کے علاوہ ملک بھر میں اس کی ترسیل کےتمام انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے، سندھ، بلوچستان میں کروناویکسین بذریعہ ہوائی جہازبھجوائی جائےگی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا حدود پار کررہے ہیں ،وزیرداخلہ کی سخت وارننگ

ویکسین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ،این ڈی ایم اے کنٹینر،کولڈباکسز،ڈرائی آئس فراہم کرےگی۔

این سی اوسی میں خصوصی ویکسین نرو سینٹر قائم کیا گیا ہے جبکہ صوبائی،ضلعی سطح پر ویکسین مراکز قائم ہونگے۔