Untitled 1 79

وزیر اعظم عمران خان کا عوام کی شکایات خود سننے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر اعظم عمران خان کا عوام کی شکایات خود سننے کا فیصلہ، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ، وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق ‏یکم فروری بروز پیر شام 4 بجے وزیراعظم پاکستان عمران خان عوام سے ٹیلیفون پر بذات خود بات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم عوام کے سوالات کے جواب دیں گے، وزیراعظم سے رابطے کیلئے ٹیلیفون نمبر جاری کردیئے، ٹیلی فون لائنز شام 4 بجے کھول دی جائیں گی، عوام ان نمبر پر9210809 -051 وزیراعظم سے بات کرسکتےہیں۔

مزید پڑھیں:  عادل بازائی اور الیاس چوہدری کیخلاف ریفرنسز سپیکر قومی اسمبلی کو موصول