patrol 2

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا، ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں:  ملک میں چاند نظر آ گیا، یکم ربیع الثانی کل ہوگی

دو روپے 70 پیسے اضافے کے ساتھ پٹرول کی نئی قیمت 111 روپے 90 پیسے ہوگئی، ہائی اسپید ڈیزل کی قیمت 2 روپے 88 پیسے اضافے کے بعد 116 روپے 7 پیسے ہوگئی، لائٹ ڈیزل کی قیمت 3 روپے اضافے کے ساتھ 79 روپے 23 پیسے کردی گئی، مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے چون پیسے اضافے کے ساتھ 80 روپے 19 پیسے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل، سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر