1 8

ویکیسن کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی،ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل 3 فروری سے شروع ہو گا

ویب ڈیسک(اسلام آباد): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے ویکیسن کی پہلی کھیپ لے کر پاکستان پہنچ چکا ہے، ویکیسن کو اسلام آباد میں مرکزی اسٹوریج سنٹر میں منتقل کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کا عمل ملک بھر میں 3 فروری سے شروع ہو گا، تمام ہیلتھ گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسین وفاقی اکائیوں کو فراہم کی جائے گی۔

ویکیسن کی منتقلی کے پلان کو این سی او سی حتمی شکل دے چکا ہے، درجہ حرارت کو برقرار اور وقت بچانے کے لئے سندھ اور بلوچستان اور گلگت بلتستان کو ویکسین طیاروں پر فراہم کی جائیگی، ویکیسن کی پہلی کھیپ مکمل طور پر کووڈ 19 کیخلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کو لگائی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد:پاک فوج کو گرفتاری اور لاٹھی چارج کےاختیارات مل گئے

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کئے جا چکے ہیں،ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا،ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لئے پنجاب میں 189 ، سندھ میں 14 مراکز ،خیبرپختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سنٹر قائم، جبکہ آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ذہنی مفلوج لوگ سرکاری ملازمین کا جلوس لا کر پنجاب پر حملہ آور ہوتے ہیں

این سی او سی پوری ویکسینیشن مہم کے دوران نرو سنٹر کے طور پر کام کرے گا، ویکسینیشن کے لئے صوبے، ضلع اور تحصیل کی سطح پر بھی کور سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔