15deeb18 f469 41ec 9826 2050cca6a0d5

پشاور:ایل آر ایچ میں کورونا وائرس سے بچا کی ویکسینیشن باقاعدہ طور پر شروع

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا ویکسینیشن کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے خیبر پختونخواہ کوابتدائی طور پر سولہ ہزار ویکسین موصول ہوئی ہیں ۔وفاقی حکومت کی گایڈلاینز کے مطابق یہ ویکسین صوبے کے 8 اضلاع میں ہیلتھ ورکرز کو لگائے جائیں گے ۔ ہیلتھ ورکرز کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے۔ ویکسین کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت اور وزیراعظم کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی پر ہم دوست ملک چین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، خیبر پختونخواہ میں اب تک 3194 ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ32 شہید ہوئے ہیں، کورونا صورتحال میں ہیلتھ ورکرز بشمول ڈاکٹرز ,نرسز ,پیرامیڈکس اور دیگر عملے کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔صوبائی حکومت ان کی بے لوث خدمات اور قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، فرنٹ لائن ورکرز اس قوم کے اصل ہیرو ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے خدمات انجام دیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں

وزیر اعلیٰ محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کامیاب حکمت عملی سے ہم کرونا کی پہلی لہر سے سے موثر انداز میں نمٹنے میں کامیاب ہوئے ہیں، کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے مربوط انداز میں اقدامات جاری ہیں، کرونا ویکسین اس وبا سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگی، موجودہ حکومت اس وبا سے اپنے فرنٹ لائن ورکرز اور عوام کو تحفظ دینے کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو واپس پشاور بھجوائے جانے کا امکان

اس حوالے سے ترجمان ایل آر ایچ محمد عاصم کا کہنا تھا کہ محمد بابر فارمیسی ٹیکنیشن اور سید اظہار شاہ لیبارٹری ٹیکنیشن کو کورونا سے بچا کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔ ڈیجیٹل میکینزم کے زریعے منتخب کئے گئے ،طبی عملے کے پچاس افراد کو آج ویکسینیٹ کیا جا رہا ہے۔