corona peshawar

24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے31مریض جاں بحق

ویب ڈیسک(اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44173 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1508 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 31 افراد انتقال کر گئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11833ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 50540 تک جاپہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 32889ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1772 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 5818 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا قافلہ پتھر گڑھ پہنچ گیا،شیلنگ سےکئی کارکن زخمی

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 248919 ہوگئی ہے جب کہ 4036 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 159311 ہے اور 4821 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18840 اور ہلاکتیں 196 ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا حدود پار کررہے ہیں ،وزیرداخلہ کی سخت وارننگ

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 67803 اور 1931 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9100 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 269 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4912 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41655 ہے اور اب تک 478 مریض انتقال کر چکے ہیں۔