55 1

الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دیدی

ویب ڈیسک (اسلام آبا د)الیکشن کمیشن نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دیدی، سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا، الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخواہ میں مرحلہ وار انتخابات ہوں گے، خیبر پختونخواہ پہلے مرحلے میں 8 اپریل کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، دوسرے مرحلے میں 29 مئی کو انتخابات ہوں گے۔پہلے مرحلے کا اعلان 12 فروری اور دوسرے مرحلے کا 25 مارچ کو اعلان کیا جائیگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کا پنجاب میں تین مراحل میں انتخابات کرانے کا فیصلہ پنجاب میں پہلے 20 جون، دوسرے مرحلے میں 16 جولائی اور تیسرے مرحلے میں 8 اگست کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان بھی مرحلہ وار کیا جائیگا، پہلے مرحلے کا اعلان 12 اپریل، دوسرا 18 مئی اور تیسرے مرحلے کا اعلان دو جون کو کیا جائیگا، کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات 8 اپریل اور 29 مئی کو ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  جڑواں شہر دوسرے روز بھی سیل، اسلام آباد میں فوج کا گشت
مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج کے باعث جڑواں شہر سیل، رینجرز طلب

کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے پہلے مرحلے کا اعلان 12 فروری اور دوسرے مرحلے کا اعلان 25 مارچ کو ہو گا، سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے دو اجلاس ہوئے، چاروں صوبوں، اسلام آباد اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات زیر غور آئے، دونوں اجلاسوں کے منٹس بھی عدالت میں جمع کروا دیے ہیں، سندھ اور بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ 11 فروری تک ملتوی کیا گیا ہے۔