Cap 2 1

پی ڈی ایم سینٹ انتخابات مل کر لڑنے پر متفق ہوگئی،زرائع

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس جاری

زرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک،پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحماننے لانگ مارچ سے متعلق اپنی تجاویز سامنے رکھ دیں،مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کو دھرنے میں تبدیل کرنے کی تجویز بھی دے دی .

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کارکن اسلحے کے ساتھ حملہ آور ہونے آ رہے ہیں،وزیرداخلہ

زرائع کے مطابق فضل الرحمان نے تجویز دی ہے کہ لانگ مارچ کے تمام شرکا پندرہ مارچ کو اسلام آباد میں اکٹھے ہوں،پندرہ مارچ کو اسلام آباد پہنچ کر لانگ مارچ دھرنے میں تبدیل کردیا جائے،رمضان المبارک سے ایک روز قبل دھرنہ ختم کیا جائے،دھرنے کے اخراجات برداشت کرنے کے لئے پی ڈی ایم جماعتیں چندہ اکٹھا کریں.

مزید پڑھیں:  ڈی چوک احتجاج کیلئے وزیراعلیٰ کی حکمت عملی تیار، ہیوی مشینری پنچانے کی ہدایت

زرائع کے مطابق پی ڈی ایم سینٹ انتخابات مل کر لڑنے پر متفق ہوگئی، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے زریعہ ایکدوسرے سے تعاون کریں گی،پی ڈی ایم جماعتوں کا خیال ہے کہ مل کر طے شدہ تعداد سے زیادہ نشستیں حاصل کرسکتے ہیں.