asad 9

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر سپیکرکا ذمہ داران کیخلاف کارروائی کافیصلہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد): اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے اسمبلی کی کارروائی کی فوٹیجز طلب کر لیں۔

ہنگامہ آرائی میں ملوث ارکان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسپیکر اسد قیصر نے تحقیقات کے لیے 8 فروری کو اجلاس طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف سے ورلڈبینک کے صدر کی ملاقات

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ طلب کر دہ اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے معاملے کی تفتیش کی جائے گی، ایوان کی بے توقیری کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج نے لبنان پر زمینی حملے کی تیاری شروع کردی

انھوں نے واضح کیا کہ ایوان میں موجود تمام ارکان قابل عزت ہیں، کسی کی بھی بے توقیری برداشت نہیں کی جائے گی، ویڈیو ریکارڈ دیکھنے کے بعد ہنگامہ آرائی کے لیے ذمہ دار ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔