659550 2476639 maryam aurnagzeb n updates

ڈیلی میل کےخلاف ہتک عزت کیس فیصلہ،ن لیگ کاشہبازشریف کی رہائی کامطالبہ

ویب ڈیسک (لاہور)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈیلی میل ہتک عزت کیس میں فیصلہ آنے کے بعد شہباز شریف کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ جج نےقرار دیا کہ شہباز شریف کیخلاف ڈیلی میل نے جھوٹ، مفروضے پر مبنی خبر شائع کی، سیاسی انتقام، حسد کی آگ سے ملک کی جو ہتک آپ نے کروائی، اس کا ازالہ کون کریگا؟۔

انہوں نے کہا کہ لندن کی عدالت کا فیصلہ شہبازشریف کی بے گناہی اور عمران صاحب کے مصدقہ جھوٹے ہونے کی بین گواہی ہےشہبازشریف کی ایمانداری پرکیچڑ اچھالنے والوں کے سیاہ چہروں کی کالک میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ لندن کی عدالت سے شہبازشریف کی سچائی کی گواہی آئی، فیصلے کے بعد کچھ بھی شرم ہوتو عمران صاحب اور کرائے کے ترجمان معافی مانگیں۔

مزید پڑھیں:  معاشرے کے تمام طبقات کو مساوی مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے،علی امین گنڈا پور

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کہ جھوٹے کاغذ لہرانے والوں میں شرم ہو تو فیصلے کے بعد چلو بھر پانی میں ڈوب مریں۔

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے جو کاغذ لہرائے تھے وہ لندن کی عدالت میں کیوں پیش نہیں کیے؟۔ثابت ہوا کہ جن کی اپنی کوئی عزت نہیں ، ان کا کام صرف شرفاءکی عزت اور پگڑیاں اچھالنا ہےبرطانوی عدالت کے فیصلے سے براڈ شیٹ کے کمشن خور شہزاد اکبر کے چہرے پر جھوٹ کی سیاہی میں اور بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبہ بھر میں اے ایل پی سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں، فیصل خان ترکئی

ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نے یہ جھوٹا انٹرویو خود کرایا تھا، عمران صاحب آپ کے ہر جھوٹ کا انجام انشاءاللہ ایسا ہی نکلے گا،عدل اور انصاف جب بھی ہوا، مسلم لیگ (ن) کی قیادت سرخروہوئی، انہیں جیل بھجوانے والے خود جیل گئےانشاءاللہ جب بھی عدل اور انصاف ہوگا ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت پھر سرخرو اور ان پر جھوٹ بہتان باندھنے والے جیل میں ہوں گے۔

شہبازشریف کے دس ارب کے ہتک عزت کے مقدمے میں پانچ سال سے عمران صاحب مفرورہیں ،پاکستان میں اس ہتک عزت کے مقدمے میں بھی انشاءاللہ عمران صاحب کا جھوٹ بے نقاب ہوکر رہے گا۔