27 Senate

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سےکروانے سےمتعلق آرڈیننس تیار

ویب ڈیسک (اسلام آباد)حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سےکروانے سے متعلق آرڈیننس تیارکرلیا۔

ذرائع کےمطابق سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کا مسودہ وزیراعظم کو ارسال کردیا گیا، آرڈیننس عدالتی فیصلے سے مشروط رکھا گیا ہے۔

آرڈیننس کا مسودہ اٹارنی جنرل خالد جاوید نے تیار کیا ہے مسودے کے مطابق سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن کو آئین کے مطابق کہا توووٹنگ سیکرٹ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، بند راستے ہم کھلوا لیں گے، عمر ایوب خان

سپریم کورٹ نےکہا کہ سینیٹ الیکشن قانونی ہے تو ووٹنگ اوپن ہوگی،مسودے کے مطابق آرڈیننس کا اطلاق سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11 فروری کو جاری کرے گا اور ایک امیدوار کے لیےانتخابی اخراجات کی حد 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، متوقع امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی فراہمی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے 90 دن قید تنہائی میں گزارے

سینیٹ انتخابات 48 نشستوں پر ہوں گے، جن میں پنجاب سندھ میں 11 گیارہ، بلوچستان خیبر پختون خواہ میں 12 بارہ نشستوں پر ووٹنگ ہوگی جب کہ اسلام آباد کی 2 سینیٹ نشستوں پر پولنگ ہوگی۔