748928 804436 zahid hafeez chaudhry akhbar

مقبوضہ کشمیرپرپاکستان کےمؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، دفترخارجہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد): دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق کوٹلی میں یوم یک جہتی کے جلسے سے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے پس منظر میں دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے جموں و کشمیر پر مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ترجمان کا کہنا تھا پاکستان کا مؤقف سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہے، وزیر اعظم کا خطاب کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے عزم کا اعادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں فائز عیسیٰ کو سپورٹ نہیں کرسکتے، مولانا عبدالغفور حیدری

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا وزیر اعظم کی گفتگو پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی تائید ہے، وزیر اعظم نے بار بار مقبوضہ کشمیر سے یو این قراردادوں کی بات کی، انھوں نے قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان غیر جانب دارانہ رائے شماری کے ذریعے اس تنازعے کا حل چاہتا ہے، کشمیریوں کی حق خود ارادیت پر پاکستان کا عزم اور مؤقف دو ٹوک ہے، رائے شماری کا وعدہ یو این قراردادوں میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ کوٹلی میں وزیر اعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیریوں کو وہ حق دیں گے کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ پاکستان کے ساتھ رہیں گے یا آزاد، سارا پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید پڑھیں:  بدعنوانی کی روک تھام، قائم کردہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی غیرفعال

وزیر اعظم نے کہا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے لوگوں کو حق ملنا تھا، کشمیری عوام کو ان کی مرضی کے مطابق حق دیا جانا تھا مگر یہ وعدہ اب تک پورا نہ ہو سکا۔