5e236153 29a5 419c aad5 f53b96a89bd7

رشکئی اکنامک زون پاکستان کا سب سے بڑا اکنامک زون بنے گا ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

ویب ڈیسک (صوابی) : سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ھنڈ میں تقریب سے خطاب کیا ، خطاب میں انکا کہنا تھا کہ آج ھنڈ کے عوام کو بڑا تحفہ دیا ہے ، ھنڈ کی اپنی تاریخ ہے ھم ھنڈ کی تاریخی اہمیت کو بحال کرنا چاہتے ہیں ،یہاں پر سیاحت کو فروغ دینگے تاکہ روزگار کے موقع میسر ہو سکے ، تورخم باڈر کو کھول دیاہے ، رشکئی اکنامک زون پاکستان کا سب سے بڑا اکنامک زون بنے گا جس سے روزگار کے نئے مواقعے میسر ہونگے۔

مزید پڑھیں:  صوابی سٹی پولیس سٹیشن میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 35 زخمی

سپیکر قومی اسمبلی کا خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی خان پشاور موٹر وے جے سی سی کے ایجنڈے پر ہیں ، چکدرہ سے چترال تک موٹر و ے تورخم تک ریلوے لائن بھی جے سی سے کے ایجنڈے میں ہے ، یہ تینوں کام خیبرپختونخوا کے دور میں ہو رہے ہیں ، پرانی حکومتوں نے پختونخوا کو نذر انداز کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، لیاقت باغ سیل

انکا مزید کہنا تھا کہ ایک مرلے زمین پر اور چھوٹی باتوں پر یہاں لوگ ایک دوسرے کو قتل کر دیتے ہیں ، علماء کرام و مشران سے میری درخواست ہے کہ عوام میں شعور پیدا کریں ، انسان کو نقصان پہنچانا و انسان کا قتل انسانیت کا قتل ہے ، اپنے بچوں کو تعلیم دے ان کے ہاتھ میں قلم دیں ، نبی آخرالزماں محمد ﷺعربی کی ذندگی کو ان کے سامنے لائے ۔