covid 19 coronavirus photo illustration dark background

24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے53مریض جاں بحق

ویب ڈیسک(اسلام آباد)کوویڈ 19 کی مہلک وبا سے24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں مزید 53 افراد جاں کی بازی ہارگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےتازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 346 مزید کرونا کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹے میں مزید 53 کرونا مریضوں کا انتقال ہوا، جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد میں 11ہزار967 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے 24 گھنٹے میں 36 ہزار 954 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار 286 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کابیروت پرحملہ، متوقع حزب اللہ سربراہ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ50 ہزار 648 ، پنجاب میں ایک لاکھ 60 ہزار 580، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 338، اسلام آباد میں 41 ہزار 934، بلوچستان میں 18 ہزار 859، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 199 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 916 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.64 فیصد رہی اور ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 265 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم اورگورنرفیصل کنڈی کی ملاقات،خیبر پختونخو ا میں گورنر راج کی تردید

این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا کے ایک ہزار 847 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اب تک رپورٹ ہونے والے کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 474 ہے جبکہ مللک میں کرونا کے پانچ لاکھ 242 مریض صحت یاب ہوچکے ہی