WhatsApp Image 2021 02 08 at 4.21.01 AM

قومی اسمبلی اجلاس ناخوشگوار واقعہ: حکمران جماعت سمیت پی پی پی( پی) اور پی ایم ایل (این) کے اراکین کو شو کاز نوٹس جاری

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا معاملہ

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں اہم اجلاس ختم،اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی شریک۔

سیکرٹری قومی اسمبلی نے واقع کی فوٹیج اور تصاویر سپیکر کو پیش کیں.

مزید پڑھیں:  برہان انٹرچینج ،ڈی چوک اور فیض آباد میں شیلنگ، متعدد کارکنان گرفتار

سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ایوان کے تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دوں گا،ایوان کا ماحول خراب کرنے والو کے خلاف کارروائی کی جائے گی.

اجلاس کی کاروائی کی فوٹیج اور تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد تین ممبران کو اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت لیٹر جاری کرنے کا فیصلہ

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات،سرکای ذرائع کی تردید

لیٹر جاری ہونے والے ممبران میں پی پی پی پی کے سید نوید قمر، پی ایم ایل این کے چوھدری حامد حمید اور پی ٹی آئ کے عطااللہ خان شامل۔