employees of punjab govt await salary increment notification 1500026583 7747

وفاقی حکومت کےملازمین کی تنخواہوں میں بڑااضافہ، اعلان کل متوقع

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے خوشخبری کل تنخواہوں میں اضافے کا اعلان متوقع صوبوں سے آئے ملازمین نے کل دوبارہ احتجاج کا اعلان کردیا وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور پرویز خٹک کا کہنا ہے اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کے معاملات ہمارے اختیار میں نہیں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز کا خٹک کا کہنا تھا وفاقی اداروں کے ملازمین سے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہے تمام صوبائی وزرائے اعلی سے درخواست کرتا ہوں وہ اپنے ملازمین سے تنخواہوں کے بارے میں مزاکرات کریں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا وفاقی حکومت کے ملازمین کو مراعات دینے سے متعلق کل اہم فیصلہ کرے گے صوبائی ملازمین کی تنخواہیں ہمارے اختیار میں نہیں ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے 40 ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کے فیصلہ کیا ہے وزراء کی مزاکراتی کمیٹی کا اجلاس کل چار بجے ہوگا جبکے، صوبوں سےآئے ملا زمین نے بھی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے تک احتجاج کا اعلان کردیا ہے.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا قافلہ پتھر گڑھ پہنچ گیا،شیلنگ سےکئی کارکن زخمی