1 438

اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ

ویب ڈیسک(اسلام آباد): اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں جاری مسلح افواج کی پریڈ میں تمام صوبوں کی ثقافت جھلک رہی ہے جب کہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وفود بھی پریڈ میں شریک ہیں۔

شکر پڑیاں کے گراؤنڈ میں پریڈ کے موقع پر فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں موجود ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب پریڈ میں نہیں آسکے۔

مزید پڑھیں:  ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم کی آرمی چیف سے ملاقات، اہم امور زیربحث

اس کے علاوہ غیر ملکی سفیروں اور دیگر سول و اعلیٰ عسکری حکام بھی پریڈ میں شریک ہیں۔

صدر مملکتِ عارف علوی کو صدارتی پروٹوکول میں پریڈ میں لایا گیا جس کے بعد قومی ترانا بجایا گیا اور تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے صدر کو سلامی پیش کی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی گرفتاری:پی ٹی آئی وکلا کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

مسلح افواج کی سلامی کے بعد صدر پاکستان عارف علوی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

اسلام آباد میں اس موقع پر آج مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ وفاقی دارالحکومت میں خراب موسم کی بنا پر 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی پریڈ کو ملتوی کرکے  25 مارچ کو پریڈ رکھی گئی۔