coronavirus food

مُلک بھرمیں تمام اقسام کی انڈوراورآؤٹ ڈوراجتماعات پرفی الفورپابندی عائد،نوٹیفکیشن

ویب ڈیسک(اسلام آباد)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کی جانب سےملک بھرمیں نئی پابندیوں کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھرمیں تمام اقسام کی انڈوراورآؤٹ ڈوراجتماعات پرفی الفورپابندی عائدکردی گئی ہے جبکہ 5 اپریل سے شادی کی ان ڈوراورآؤٹ ڈورتقریبات پرمکمل پابندی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی حق پر ہیں، مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا، آیت اللہ علی خامنہ ای

نوٹیفکیشن کےمطابق اجتماعات میں تمام اقسام کے سماجی، ثقافتی، سیاسی، اسپورٹس اور دیگر اقسام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ وقت سے پہلے پابندیاں عائد کرنے کے لیے بااختیار ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر حملہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، وزیردفاع

اسکے علاوہ این سی او سی کی جانب سے اپڈیٹ شُدہ ہاٹ اسپاٹس صوبوں کو مہیاء کیے جائیں گے۔