607785 541710 imran khan2 akhbar

وزیر اعظم عمران خان کا آج کورونا وائرس ٹیسٹ ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیرِاعظم عمران خان کا آج کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا، ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ قومی ادارۂ صحت کے نمائندے ان کا ٹیسٹ سیمپل لیں گے۔

وزیرٍ اعظم عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ان کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی میں لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کیلئے تیار کنٹینر پشاور موٹروے ٹول پلازہ پر پہنچا دیا گیا

وزیرِ اعظم عمران خان کی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ 6 سے 8 گھنٹے میں آئے گی۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر وزیرِ اعظم جمعرات کو کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیرِ اعظم عمران خان ویڈیو لنک سے اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹانک کے داخلی و خارجی راستے بند، عوام مشکلات کا شکار

واضح رہے کہ 20 مارچ کو وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی خبر منظرِ عام پر آئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔