fedreal cabinent

وفاقی کابینہ میں ردوبدل، وزیراعظم نے مشاورت مکمل کرلی

ویب ڈیسک(اسلام آباد) وفاقی کابینہ میں ردوبدل کیلئے وزیراعظم عمران خان نے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ وزارت اطلاعات، توانائی، ایوی ایشن، اقتصادی امور اور کشمیر کمیٹی میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض وزرا اپنے عہدوں سے فارغ ہونگے جبکہ کابینہ میں کچھ نئے چہرے شامل کئے جائیں گے۔ وزیراعظم منگل کی شام تک کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خسرو بختیار اپنے موجودہ عہدے پر نہیں رہیں گے۔ شبلی فراز کو وزارت پیٹرولیم اور ایوی ایشن کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ فواد چودھری کو وزیر اطلاعات یا وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ،عطاء تارڑ

فواد چودھری وزارت اطلاعات کے ساتھ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اضافی چارج چاہتے ہیں جبکہ فرخ حبیب کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے۔

شہریار آفریدی سے کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ واپس لے کر فخر امام کو دوبارہ یہ عہدہ دیئے جانے کا امکان جبکہ وزیر اطلاعات و نشریات کو دو الگ حصوں میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبائی حکومت علاقائی کھیلوں کے فروغ کیلیے اقدامات کر رہی ہے، عاقب اللہ خان

اطلاعات میں وزیر مملکت اور نشریات میں معاون خصوصی لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ عمر ایوب خان سے بھی توانائی اور پیٹرولیم کی وزارت واپس لیے جانے کا امکان ہے۔