ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ تعلقات کےحوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیرخارجہ اور وزارت خارجہ کےدیگر متعلقہ حکام کو بھی آج طلب کرلیا، بھارت سے تعلقات کس حد تک ہوں گے،فیصلہ بریفنگ کےبعد ہوگا.
وفاقی کابینہ کا بھارت کے ساتھ تجارت کےمعاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ، کابینہ ذیلی کمیٹی بھارت کے ساتھ تجارت کی تجاویز پر شفارشات دے گی، کمیٹی کےارکان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، وزیرخارجہ، وزیرداخلہ، وزیرپلاننگ اوروزیرانسانی حقوق کی وزیراعظم کےموقف کی تائید۔