ویب ڈیسک (اسلام آباد)اسلام آباد ہائی کورٹ میں اہم کیسسز کی سماعت آج ہوگی۔ ہائیکورٹ حملہ کیس سمیت پی اے آر سی کے ملازمین سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے منور شاہ کی تعیناتی کیخلاف کیس اور شیخ زید ہسپتال کے ملازمین کا ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کے کیس کی سماعت بھی آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔