ویب ڈیسک (اسلام آباد): تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سعد رضوی کی گرفتاری کا معاملہ، تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کی جانب سے جڑواں شہروں میں مظاہرے جاری، لیاقت باغ میں پولیس کی جانب سے کارکنان کی گرفتاری کا عمل شروع کر دیا گیا، کارکنان نے اسلام آباد اور راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں کو بلاک کردیا.
تحریک لبیک پاکستان کے کارکان کی جانب سے ٹائر جلا کر نعرے بازی جاری، اٹھال چوک، اٹک، لیاقت باغ، فتح جنگ اور گجرخان کو کارکان کی جانب سے بلاک کر دیا گیا، تحریک لبیک پاکستان کے مقامی رہنماؤں نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مظاہرے کی کال دے رکھی ہے، جڑواں شہروں کی پولیس کو فوری طور پر شہر میں گرفتاریوں کا ٹاسک بھی دے دیا گیا۔