Maryam Aurangzeb 1 2

مریم اورنگزیب کا شہبازشریف کی ضمانت کےبعدعدالتی اختلافی نوٹ پرحیرانگی کااظہار

ویب ڈیسک (لاہور)مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگز یب نے کہاہے کہ شہبازشریف کی ضمانت کے4دن بعداختلافی نوٹ حیران کن ہے اور عدالتی تاریخ میں ایساپہلی بارہواہے۔

مریم اورنگز یب نے کہا کہ عدالتی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ضمانت منظور ہونے کا اعلان ہوا ہو لیکن تحریری حکمنامے پر دستخط نہیں ہوئے یہ بہت ہی تکلیف دہ ہے چار دن سے حکم لینے جارہے تھے ہر مرتبہ جواب دیا گیا کہ ابھی تحریری حکم لکھا جارہا ہے۔ضمانت کا اعلان ہوا اور دو تین دن میڈیا میں چلتا رہا، ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر چلتا رہا ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا 632 ارب روپے سے زائد قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا

‎انہوں نے کہا کہ یہ بات ذہن قبول نہیں کر رہا کہ پوری قوم ٹی وی پر ضمانت کا اعلان سنے ، کھلی عدالت میں اعلان ہوا لیکن تحریری حکم تین دن گزرنے کے باوجود سامنے نہ آئے،چیف جسٹس کو فیصلے سے فوری آگاہ کرنے کے باوجود ہائی کورٹ کی جانب سے چار دن کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  صحافی برادری کی دل شکنی مقصد نہیں، میڈیاکی تنقید مثبت اندازمیں لیں گے

‎ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ عدالت کی عزت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، یہ ہر شہری کا فرض ہے لیکن اس طرح کی صورتحال سے دوچار ہونے کا دکھ ضرور ہےمگرامیدکرتے ہیں کہ ہمیں مکمل انصاف ملے گا،ہمارا ایمان ہے کہ عوام کی خدمت کرنے والے کو انصاف ملے کا اور شہباز شریف صاحب ہمیشہ کی طرح سُرخرو ہونگے۔