0 f 1531294760

نوشہرہ:گزشتہ روزفائرنگ سےجانبحق ہونےوالے7مقتولین کی اجتماعی نمازجنازہ ادا

ویب ڈیسک(نوشہرہ)تھانہ اضاخیل کےعلاقہ شیخی میں کل فائرنگ میں جانبحق ہونےوالےمقتولین کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئ ہے۔

مقتولین کو علاقہ عوام نے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا، فائرنگ میں گھر کےسربراہ مثل خان انکے چار بیٹے ،بیوی اور بہوجانبحق ہوئےہیں اوردو بیٹے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے 90 دن قید تنہائی میں گزارے

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ سےمتعلق زخمی انورعلی کی مدعیت میں 12ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،کوئی گرفتاری فی الحال نہیں ہوئی ہےملزمان فرار ہیں جنکی گرفتاری کیلئےچھاپےجاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  سینیئر رہنما نعیم قاسم حزب اللہ کے عبوری سربراہ مقرر