8888

این سی او سی کا ملک کےمختلف شہروں میں 2ہفتےکیلئےلاک ڈاون لگانےکافیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مئی میں لاک ڈاؤن کےلیے وزارتوں اورانتظامیہ کو خط بھیج دیا۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی نے متعلقہ وزارتوں کو ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کے لیے لاک ڈاوٴن کا نفاذ 2 یا 3 مئی سے ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  عراق سے اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ،2فوجی ہلاک،24زخمی

اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ زیادہ کورونا کیسزوالےاضلاع اورشہروں میں لاک ڈاؤن کا عبوری منصوبہ ہے۔ دو ہفتوں کا لاک ڈاؤن 2 یا 3 مئی سے نافذ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  عدالتوں کی ڈیرہ منتقلی کسی صورت قبول نہیں، ڈسٹرکٹ بار ٹانک

اعلامیہ کےمطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ بہاولپور، حیدرآباد، لوئردیر، مردان، نوشہرہ، مظفرآباد، سدھنوتی، پونچھ ، باغ ،مالاکنڈ، چارسدہ، سوات، صوابی میں لاک ڈاؤن لگایاجائےگا۔

متعلقہ شہروں میں کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے مناسب اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔