ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر اعظم عمران خان آج گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریںگے گلگت میں وزیر اعظم گلگت بلتستان کے لیے ترقیاتی پیکیج کا آغازکریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرا عظم عمران خان کا گلگت پہنچنے پروزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ، گورنر، فورس کمانڈر، صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری اور آئی جی استقبال کریں گے۔وفاقی وزیر اسد عمر ، علی امین گنڈا پور بھی وزیرا عظم کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیراعظم گلگت میں ہنزہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کاسنگ بنیاد رکھیں گےاور اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے نئے منصوبوں کا افتتاح کریں گے جس سے گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس مہیا ہوگی اور موجودہ سروس بہتر ہوگی۔
وزیر اعظم اس موقع پر گلگت بلتستان بھر کے لیے احساس نشو نما، احساس انڈر گریجوئٹ و سیکینڈری ایجوکیشن اسکالرشپ اور احساس “ایک عورت- ایک اکاونٹ” کا اجرا کریں گے۔
عمران خان کو گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔
وزیر اعظم گلگت میں خطاب کریں گے اور گلگت بلتستان ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔