imran 22

گلگت بلتستان:میگا ترقیاتی پیکج میں پانچ سال کے دوران 370 ارب روپے خرچ کیئے جائیں گے

ویب ڈیسک : گلگت بلتستان کیلئے میگا ترقیاتی پیکج، پانچ سال کے دوران 370 ارب روپے خرچ کیئے جائیں گے، سالانہ ترقیاتی کاموں پر 74 ارب خرچ ہوں گے، 140 ارب روپے کی لاگت سے بجلی کے نظام کے لیے 250 میگاواٹ کے 9 منصوبے شروع کیئے جائیں گے، منصوبوں میں ہائیڈل اور کلین انرجی کے منصوبے جبکہ لوکل ڈسٹری بیوشن نظام کو بھی پھیلایا اور بہتر کیا جائے گا۔

35 ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کے پانچ بڑے منصوبے شروع کیئے جا رہے ہیں۔ ان منصوبوں میں شغر تھنگ، گورکیوٹ روڈ، داریل تانیگر ایکس پریس وے، شگر پاپوشو روڈ شاہراہ نگر اور استور میں تھلیچی شونڑ تک سڑکوں کے منصوبے شامل ہیں، شونڑ ٹنل پر فیزیبلٹی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  شرپسندوں کی ایک اور کارروائی، ضلع کرم میں پولیس اہلکار اغوا

سیاحت کے شعبے میں 6 ارب روپے کی لاگت سے بنیادی ڈھانچے اور استعداد کار میں اضافے سمیت مختلف منصوبے شروع کیئے جا رہے ہیں، صحت اور تعلیم پر 17 ارب روپے خرچ ہوں گے، پانچ ہزار نوجوانوں کو تعلیمی وظائف اور ہنر سیکھائے جائیں گے، نوجوانوں کو پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں سکالرشپس دی جائیں گی۔

گلگت، سکردو اور چلاس کے ہسپتال اپ گریڈ جبکہ سکردو اور گلگت میں میڈیکل کالجز بنائے جائیں گے، پانی کی سپلائی کے لیے اور سوریج کے لیے ساڑھے 8 ارب روپے کی لاگت سے گلگت میں صاف پانی کی سپلائی جبکہ سکردو میں سیور یج اور سینی ٹیشن کی سکیمیں شروع کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 حکومت ہمیں نہیں روک سکتی، فضل حکیم، زرشاد خان

گلگت بلتستان میں بزنس انکیو بیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، یہاں نوجوان ہنر سیکھ کر اپنا روز گار حاصل کرسکیں گے، گلگت بلتستان کے تمام دس اضلاع میں خصوصی افراد کے لیے ری ہیب اور مائی سکل سینٹرز بنائے جارہے ہیں، گلگت بلتستان بھر میں سیلاب سے بچاو کے لیے 82 فلڈ پروٹیکشن سینٹر بنائے جائیں گے، بائیو ڈائورسٹی اور ایکو نظام کی بحالی کے لیے 2 ارب روپے کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، آئی ٹی اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور 25 چھوٹے اور درمیانے انڈسٹریل یونٹ لگائے جائیں گے جو زرعی پیداوار کو ویلیو ایڈیشن کے لیے کام کریں گے۔