افغان جنگ

افغان جنگ پر امریکہ نے2ہزار ارب ڈالر خرچ کئے

ویب ڈیسک(کابل) امریکی جریدے فوربز کی افغان جنگ پرتجزیابی رپورٹ کے مطابق امریکانے20سال میں افغان جنگ پر2ہزارارب ڈالرخرچ کیے ۔اس جنگ پربراہ رست800ارب ڈالرجبکہ83ارب ڈالرافغان آرمی کی تربیت پرخرچ ہوئے ۔یہ جنگ 2050تک جاری رہتی تواخراجات 6ہزار500ارب ڈالرتک پہنچ سکتے تھے ۔رپورٹ کے مطابق ا ن اخراجات سے ہرامریکی شہری 20ہزارڈالرکامزیدمقروض ہوجاتا۔جنگ کے باعث2448امریکی فوجی،تقریبا4ہزارافغان کنٹریکٹرمارے گئے جبکہ جنگ میں 66ہزارافغان فوجی اورپولیس اہلکاربھی جان سے گئے۔

مزید پڑھیں:  ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس بلا لی