رہزن گرفتار

رہزنی وارداتوں میں ملوث متعددگروہ بے نقاب’ 7رہزن گرفتار

ویب ڈیسک :پشاور کے مختلف علاقوں میں رہزنی کے درجنوں وارداتوں میں ملوث متعدد گروہوں کو بے نقاب کرکے 7راہزن گرفتار کرلئے گئے، افغان شہری اول خان ولد اسلام جان نے پشتخرہ پولیس کو رہزنی کی رپورٹ کی تھی جس پر ایس ایچ او پشتخرہ حسن خان نے چھاپے کے دوران دو ملزمان سجاد ولد فضل الرحمان اور عمران ولد داد محمد کو گرفتار کر لیا، ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے چھینے گئی نقد ی اور قیمتی موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ۔
اسی طرح مدعی سید امین ولد امین جان نے تھانہ چمکنی پولیس کو رہزنی کی رپورٹ کی تھی ،پولیس نے مختلف جرائم پیشہ و مشکوک افرادکو شامل تفتیش کیا جس کے دوران تین راہزن تاج الرحمان ، علی امان شاہ اور عبد الواحد راہزنی کی وارداتوں میں ملوث نکلے ۔ملزمان دوران واردات مزاحمت پر تیز دھار آلے سے شہریوں پر حملہ بھی کرتے تھے جن سے ایک لاکھ روپے ، موبائل فون، اسلحہ ، چاقو اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ادھر محمد عادل ولد داودخان نے تھانہ گلبہار پولیس کو بتایاکہ نامعلوم رہزنوں نے اس سے موبائل فون چھینا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات معاملہ اور صوابی دھماکہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں، گورنر خیبرپختونخوا