پشاورمیں سیکورٹی خدشات

پشاورمیں سیکورٹی خدشات پرہائی الرٹ،ناکہ بندیاں

ویب ڈیسک :پشاور میں پا کستان تحر یک انصا ف کے جلسہ، خانما ئی پولیس سٹیشن پر بم حملہ اور سیکو رٹی خد شات کے پیش نظر سیکو رٹی ہا ئی الرٹ کر دی گئی ہے۔ شہر کے تمام داخلی و خا رجی راستو ں پر مزید نا کہ بندیا ں قا ئم کر کے جامہ تلا شی لی جا رہی ہے ۔ پولیس کی بھا ری نفری سمیت حسا س اداروں کے جو ان بھی ڈیو ٹی کے فرائض سر انجا م دے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کی جلسہ گا ہ میں داخل ہو نے کیلئے واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں جبکہ خوا تین پولیس اہلکاروں کی بھی ڈیو ٹی لگائی گئی۔ جلسہ گا ہ میں چیئر مین عمرا ن خان کے آ نے سے قبل بی ڈی یو کی ٹیمو ں اور سر اغ رسا ں کتوں نے پنڈال کو کلیئر کیا ۔ پشاور پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہا ئی الرٹ رہی۔

مزید پڑھیں:  آل پاکستان تعلیمی بورڈز گرلز والی بال ٹیم نے باکو کلب کو ہرا دیا