222574 3675950 updates

ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی، حتمی فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد : وزیر اعظم نے لاک ڈاون سے متعلق فیصلوں کے لئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج سہہ پہر ساڑھے چار بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہوگا.

ڈاکٹر فیصل سلطان اورڈاکٹر ظفر مراز وائرس کے پھیلاو، اموات کی شرح پر بریفنگ دیں گے،اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین ، عسکری حکام اور چئیرمین این ڈی ایم اے شریک ہوں گے،قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ،اور متعلقہ صوبائی حکام شریک ہوں گے.

مزید پڑھیں:  پشاور میں افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈز اجراءکی چھان بین، ریکارڈ طلب

لاک ڈاون برقرار رکھنے، مزید سخت کرنے یا نرمی سمیت تمام آپشنز کا جائزہ لیا جائے گا،وزیر اعظم عمران خان لاک ڈاون کو بڑھانے یا نرمی کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے،اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اپنے صوبوں میں انتظامات، لاک ڈاون کے اثرات پر بات کریں گے،وزیر اعلی گلگت بلتستان و آزاد کشمیرکے وزیر اعظم بھی اپنا موقف پیش کریں گے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے وکیل مصطفین کاظمی کو گرفتارکرلیاگیا

اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاو کی موثر حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،اجلاس میں کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ اور اسپتالوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، این ڈی ایم اے حکام ماسک، اور طبی سازو سامان کی رپورٹ پیش کریں گے.