عوام کوایک اورجھٹکا،بجلی یونٹ 3 روپے 49 پیسے مہنگاہونےکاامکان

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، یونٹ مزید 3 روپے 49 پیسے مہنگا ہونے کا امکان۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر بجلیاں گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی یونٹ مزید 3 روپے 49 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی یونٹ مزید 3 روپے 49 پیسے مہنگا کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔
یاد رہے کہ درخواست پر 30 مئی کو نیپرا سماعت کرے گا۔ درخواست منظور ہونے پر بجلی صارفین پر 35 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے پیش نظر درخواست کی منظوری کا قوی امکان ہے۔
دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دے دی ہے، 2024ء سے 2028ء تک پروگرام کی منظوری کراچی میں بجلی کی پائیدار، مستحکم فراہمی کیلئے دی گئی۔

مزید پڑھیں:  محمود خان کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع، درخواست دائر