رستم، جھلسا دینے والی گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ، عوام سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل رستم میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج ۔ حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کر دیا۔
رستم کے رہائیشیوں نے کہا کہ 10 گھنٹوں سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تجاوز کر گیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے کے باعث مساجد اور گھروں میں پانی ناپید ہونے کے ساتھ ساتھ سخت و جھلسا دینے والی گرمی نے بیمار، بزرگ اور بچوں کو سخت مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔
علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ رستم اور نواحی علاقہ جات میں گرمی شروع ہوتے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

مزید پڑھیں:  چترال گندم گودام میں خردبرد، فوڈ گرین انسپکٹر کو 10 سال قید کی سزا